۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ مظاہری

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مظاہری نے اپنے ایک پیغام میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: حکام کو چاہئے کہ وہ اس عظیم سانحہ کے ذمہ داروں اور سرغنوں کی جلد اور درست نشاندہی کریں اور انہیں ان کے شرمناک اعمال کی سزا دلائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مظاہری نے اپنے ایک پیغام میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ راجِعُونَ

صوبہ کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ واقعے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے جسے سن کر بہت افسوس ہوا۔

اس اندوہناک سانحے کو انتہائی ظلم و بربریت کے ساتھ انجام دیا گیا، ظالموں کے ہاتھ ان بے گناہ لوگوں کے پاکیزہ خون سے آلودہ ہو ئے جو شہدائے راہ حق کی یاد منانے اور خراج عقیدت پیش کرنے خصوصاً شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی منانے کے لئے جمع ہوئے تھے، بلا شبہ ان سخت دل مجرموں کی سزا صرف غضب الٰہی اور انتقام الہی ہے۔

مجھے امید ہے کہ حکام اس عظیم سانحہ کے ذمہ داروں اور سرغنوں کی جلد اور درست نشاندہی کریں گے اور انہیں ان کے شرمناک اعمال کی سزا دیں گے۔

میں اس غم کے موقع پر شہیدوں کے اہل خانہ اور کرمان کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے اور شہداء و مرحومین کے درجات بلند فرمائے، ساتھ ہی بارگاہ خداوندی میں اس دہشتگرادنہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ولاحول و لا قوة الا بالله العلی العظیم

حسین المظاهری

٢١/ جمادی الثانی/ ١٤٤٥

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .